• علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
  • پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد

تازه خبریں

ایران پر نئی پابندی عائد کرنے کی صورت میں جنیوا معاہدہ ختم ہوجائے گا ; جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکی میگزین ٹائم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کی جانب سے ایران پر کسی قسم کی نئی پابندی عائد کرنے کی صورت میں گروپ 1+5 کے ساتھ جنیوا میں ہونے والا جوہری معاہدہ ختم ہوجائے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران دباوٴ کے تحت مذاکرات کرنے کو پسند نہیں کرتا۔ اگر امریکی کانگریس نئی پاپندیاں لگائے گی تو اس سے ان کی غیر سنجیدگی ظاہر ہوگی اورایسی کوئی پابندی عائد کی گئی جس کا اطلاق چھ ماہ کے عبوری معاہدے کے بعد ہوا توبھی جوہری معاہدہ ختم ہوجائے گا۔مذاکرات کی ناکامی کے نتیجے میں ایرانی پارلیمنٹ بھی اس کے جواب میں اقدامات اٹھانے کا اختیار رکھتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جنیوا معاہدے کے مطابق موجودہ پابندیاں ختم کی جائيں گی اور جدید پابندیاں عائد نہیں کی جائیں گی۔