راولپنڈی(جعفریہ پریس پاکستان) پاکستان کی بلند ترین چوٹی اور دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو کو سر کرنے والے واجد اللہ نگری نے راولپنڈی میں قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی واجد اللہ نگری نے کوہ پیمائی میں اسپانسر شپ فراہم کرنے پر قائد ملت جعفریہ پاکستان کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر واجد اللہ نگری نے کے ٹو پر لہرائے جانے والا اسلامی تحریک پاکستان کا پرچم قائد ملت جعفریہ پاکستان کو تحفہ میں پیش کیا قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے واجد اللہ نگری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا