افتتاحی تقریب میں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی ،جامعۃ الکوثر کے سربراہ شیخ محسن علی نجفی ،عراقی سفیر ڈاکٹر علی یاسین محمد، عراقی مہمانان مسلم عباس صکبان ،سید محمد علی حلواور سید عدنان جلوخان سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علماء کرام ، مفکرین و سینئر صحافیوں کی بڑی تعدا د نے شرکت کی تقریب سے جامعۃ الکوثر کے سربراہ شیخ محسن علی نجفی نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے مہمانان حرم مطہر کو خو ش آمدید کہا اور نسیم کربلا کو پاکستان میں اتحاد و حدت کے فروغ کیلئے کلیدی اقدام قرار دیا ۔افتتاحی تقریب کے اختتام پر قائدملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے اختتامی دعا فرمائی اور بعد ازاں مہمانان گرامی نے حرم امام حسین علیہ السلام اور حرم حضرت عباس علیہ السلام کی پرچم کشائی کرکے ہفتہ ثقافت نسیم کربلاکا افتتاح کیا جو 18مارچ تک جاری رہے گا ۔ جبکہ 29 مارچ کو جامعۃ الکوثر میں بین الاقوامی علماء کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس سے ملکی و بین الاقوامی شخصیات خطاب فرمائیں گی۔ علماء کانفرنس کا بنیادی مقصد اُمہ میں اتحاد و وحدت، باہمی احترام اور مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here