تازه خبریں

جھنگ:اسلامی تحریک پاکستان نے این اے 115 سیدہ صغرٰی حسین امام کی حمایت کا اعلان کر دیا

جھنگ:اسلامی تحریک پاکستان نے این اے 115 سیدہ صغرٰی حسین امام کی حمایت کا اعلان کر دیا

جھنگ:اسلامی تحریک پاکستان نے این اے 115 سیدہ صغرٰی حسین امام کی حمایت کا اعلان کر دیا

جھنگ جعفریہ پریس : اسلامی تحریک پاکستان نے این اے 115 جھنگ میں امیدوار برائے قومی اسمبلی سیدہ صغرٰی حسین امام کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
مرکزی سیکریٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان علامہ عارف حسین واحدی اور صوبائی صدر علامہ سبطین سبزواری نے پریس کلب جھنگ میں پرھجوم پریس کانفرنس میں علمائ کرام،عمائدین ملت اور کارکنان کے جھرمٹ اور بھرپور جوش و خروش کے ماحول میں محترمہ سیدہ صغرٰی حسین امام کی حمایت کا اعلان کیا-واضح رہے  کہ اسلامی تحریک پاکستان جھنگ میں ہمیشہ تکفیری قوتوں کے مقابلے میں معتدل سیاسی قوتوں کی حامی رہی ہے اور اسلامی تحریک کے اعلان پر ہی اہل جھنگ اپنا قیمتی ووٹ کاسٹ کرتے رہے  ہیں