قائدِ ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ کے دیرینہ مخلص ساتھی سید غلام محمد شاہ ( جی ایم شاہ ) کی رسم قل آج مورخہ 5 ستمبر 2022 کو ان کے آبائی گاوں پنی والا حسین شاہ میں ادا کی گئی جس میں قائد محترم کے فرزندان ڈاکٹر سید عون ساجد نقوی، سید محمد ساجد نقوی، سید حسن ساجد نقوی، سید عباس ساجد نقوی، قائد محترم کے بھتیجے سید احسان رضا نقوی، دفتر قائد کے نمائندہ محمد ثقلین نے شرکت کی ۔
منعقدہ دعائیہ اجتماع میں مرحوم کی شخصیت اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا، اور قائد محترم کی طرف سے خصوصی دعا کی گئی۔
مرحوم کے بڑے فرزند سید حسین شاہ کی دستار بندی ڈاکٹر سید عون ساجد نقوی نے انجام دی، اس موقع پر مرحوم کے لواحقین کے علاوہ علاقے کے مومنین کی کثیر تعداد شریک تھی ۔



