جعفریہ پریس – جے ایس او پاکستان ملک کی واحد تنظیم ہے جو اس وقت حقیقی طور پر ولی فقیہ کی سرپرستی میں کام کر رہی ہے اور ایک مرکز سے متصل ہے۔آپ جوان نمائندہ ولی فقیہ کے بازو ہیں ۔ملک و قوم کی نظریں آپ پر ہیں۔ آپ اس ملک کا ایک قیمتی سرمایہ ہیں۔کل کو آپ نے اس ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے۔آپ کو چاہیے کہ اپنے آپ کو علم کے میدان میں مزید آگے لائیں۔اور ہر ڈویژن میں بورڈ ٹاپ کرنے والا لڑکا جے ایس او کا ممبر ہونا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار جے ایس او پاکستان کی مرکزی مجلس نظارت کے رکن سید الطاف عباس کاظمی نے کیا۔
آج گجرات میں جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر ساجد علی ثمر نے سید الطاف عباس کاظمی صاحب سے ملاقات کی ۔۴ گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں مرکزی صدر ساجد علی ثمر نے سیکرٹری نظارت کو تنظیمی صورت حال سے آگاہ کیا۔اور تعلیم کے میدان میں تنظیم نے جو کام سر انجام دیے ان کے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی۔سیکرٹری نظارت نے جے ایس او پاکستان کی فعالیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ جے ایس او پاکستان صحیح راستے پر گامزن ہیں۔ آپ شیعہ علماء کونسل کا سٹوڈنٹ ونگ ہیں۔پاکستان میں طلباء کے لیے کام کریں۔
اپنی ملاقات میں سیکرٹری نظارت نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن میں جے ایس او پاکستان کی طرف سے ایجوکیشنل کانفرنس کا انعقاد کرنا ایک اچھا اقدام ہے۔مجھے امید ہے کہ تمام ڈویژنز اسی طرح ایجوکیشن کے لیے متحرک ہوں گے۔اپنی ملاقات میں جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر نے سینئر نائب صدر کے دورہ کشمیر کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔جس پر سیکرٹری نظارت نے اس کی حمایت کی اور کہا کہ ایسے دورہ جات کی بہت زیادہ ضرورت ہے ۔یہ ایک اچھا اقدام ہے۔کشمیر ہماری شہ رگ حیات ہے۔وہاں کام کریں اور جے ایس او پاکستان کو فعال بنائیں۔ملاقات کے دوران جے ایس او پاکستان کے سابق سیکرٹری تعلیم محمد زواد رضا جعفری صاحب بھی موجود تھے۔
- پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس 17 جون نشترپارک میں منعقد ہوگی
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان