تازه خبریں

حالات سے نمٹنے کے لئے حکمتِ عملی ترتیب دے دی گئی ہے اور اس کی کامیابی کا راز فقط اور فقط قومی اتحاد و وحدت میں مضمر ہے،علامہ ناظر عباس تقوی

جعفریہ پریس- شیعہ علماء کونسل سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ تمام مومنین کے علم میں ہے کہ سانحہ راولپنڈی کے بعد تشیعُ اور عزاداری کے خلاف ایک نہ رکنے والا غلیظ پروپگنڈہ میڈیا پر شروع کردیا گیا ہے لیکن یہ کوئی پہلی دفعہ نہیں ہوا کہ عزادار اور عزاداری کے خلاف سازشیں کی گئی ہوں بلکہ چودہ سو سال سے ہر دور میں ہوتا رہا ہے گرچہ ہر دور کے طریقے مختلف ہوتے ہیں، مگر ہدف ایک ہے اور وه ہے عزاداری کو محدود کرنا۔ مومنین کو یاد ہے ایام محرم سے محض چند روز قبل قائد محترم نے ایک تقریر میں کہا تھا کہ اس دفعہ عزادار عزاداری کا بھرپور انتظام کریں کیونکہ اس دفعہ عزاداری ایک نئے رنگ سے ہوگی۔ اب ہم لوگ سمجھ گئے ہیں کہ وہ رنگ کیا ہے لہٰذا ان حالات سے نمٹنے کے لئے حکمتِ عملی ترتیب دے دی گئی ہے اور اس حکمت عملی کی کامیابی کا راز فقط اور فقط قومی اتحاد و وحدت میں مضمر ہے ۔ ملتِ تشیعُ پاکستان اور قوم کا ہر فرد اجتماعی اقدام اور فیصلوں کی حمایت کرے- علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ ہم یہ بھی باور کروانا چاہتے ہیں کہ یہ مسئلہ یا اس جیسے تمام مسائل اجتماعی مفادات کے تحفظ سے ہی حل ہونگے-