تازه خبریں

حضرت آیت اللہ سید محمد علی شیرازی نے دفترنمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان مشہد مقدس کا دورہ کیا

جعفریہ پریس – مرحوم آیت اللہ العظمیٰ سید عبداللہ شیرازی کے فرزند ارجمند آیت اللہ سید محمد علی شیرازی نے آج سہ پہر دفترنمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان مشہد مقدس کا خصوصی دورہ کیا ۔ مشہد مقدس میں قائد ملت جعفریہ کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین مولانا وحید علی ساجدی،حجت الاسلام والمسلمین مولانا شیخ عبداللہ جوہری اور سابقہ مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ مشہد مقدس حجت الاسلام والمسلمین مولانا عطا محمد باقری ، پریس سیکریٹری مولانا غلام مرتضی جعفری ، مسئول امور طلاب مولانا سید عرفان حیدر نقوی اور مدیر امور ثقافت مولانا اصغر حسین حسینی نے اپنے معزز مہمان کا استقبال کیا – اس موقع پر مولانا وحید علی ساجدی نے حضرت آیت اللہ سید محمد علی شیرازی اور حاضرین کو دفتر کے بارے میں ضروری معلومات اور فعالیت کی بریفنگ دی –
حضرت آیت اللہ سید محمد علی شیرازی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی صحت و سلامتی کی دعا کے ساتھ فرمایا کہ خداوند متعال ان کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے کہ ان کٹھن و دشوار حالالت میں مکتب اھل بیت اور تشیع پاکستان کی حفاظت کی جنگ لڑ رہے ہیں – انہوں نے دفتر قائد ملت جعفریہ مشہد مقدس کے اراکین کی کوششوں کو لائق تحسین قرار دیا اورکہا کہ تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ اجتماعی امور پر توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے – جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق اس پروگرام میں علماء و طلباء سمیت زائرین حضرت علی ابن موسیٰ الرضا علیہ السلام بھی موجود تھے۔