پانامہ لیکس عوام کی کمائی ہوئی خون پسینے کی محنت اور دولت ہے (علامہ سید ناظر عباس تقوی)
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کو نسل صوبہ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا چین و سوکھ چھین لیا ہے مہنگائی کی وجہ سے عوام اپنے بچوں کو بنیادی سہولیات دینے سے قاصر ہے عوام کا سب سے بڑامسئلہ تعلم ،صحت اور بجلی ہے جو حکمران اب تک عوام کو بنیادی سہولتیں دینے میں ناکام نظر آتے ہیں منتقلی اقتدار کا سلسلہ اس ملک میں سہالہ سال سے جاری ہے لیکن عوام کو ریلیف دینے کے لئے حکومت کے پاس کوئی پالیسی موجود نہیں زبانی دعوے مختلف پروجیکٹوں کے فیتے کاٹنے کے علاوہ حکمرانوں کے پاس کچھ بھی نہیں ہیں ۔ایک طرف عوام اپنے بچوں کی تعلم اور غزا ء کے لئے پریشان نظر آرہی ہے دوسری طرف حکمرانوں کی کرپشن کے بڑےبڑے اسکینڈل منظر عام پر آرہے ہیں پانامہ لیکس عوام کی کمائی ہوئی خون پسینے کی محنت اور دولت ہے کوئی سیاست دان سرے کا محل خر یدتاہے اور کوئی سیاست دان اربوں ڈالرزبیرون ملک سوئس بینکوں میں منتقل کررہا ہے لیکن عوام کا کوئی ایک مسئلہ حل نہیں ہوا گزشتہ 15سالوں میں حکومت نے بجلی کے خاتمے کے لئے بڑے بڑے اعلانات اور دعوے کئے لیکن اس وقت شہری علاقوں کی صورت حال یہ ہے دس سے بارہ گھنٹےلوگ بجلی سےمحروم ہے جب کہ گائوں اور دیہا توں میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹوں کی لود شیٹنگ کا سلسلہ جاری ہے عوام ذلت آمیز زندگی گزارنے پر مجبور ہے ریاست پاکستان ستوں پی کر سورہی ہے عوام کو کسی کی کو ئی فکر نہیں ہے اسی صورتحال کی وجہ سے سرمایہ دار پڑھالکھا طبقہ ملک چھوڈنے پر مجبور ہے نہ بنیادی مسائل اس ملک میں حل کئے جارہے ہیں نہ دہشت گردی کا مسئلہ کسی منطقی انجام تک پہنچاتا نظر اآرہا ہے ملک کی فضاء میں روزانہ ایک نیا شاخسانہ اُٹھایا جارہا ہے اور اصل عوامی مسائل کو پسِ پشت ڈال دیا جاتا ہے لگتا ایسا ہے کہ یہ سب بڑی پلنگ سے کیا جارہا ہے تاکہ عوامی مسائل کی طرف لوگ متوجہ نہ ہوسکے لوگ غربت سے تنگ آکر خود کشی کرنے اور اپنے بچوں کو بیچنے پر مجبور ہوگئے ہیں کیا یہی وہ پاکستان تھا کہ جسکا خواب قائد اعظم محمد علی جناح نے دیکھا تھا۔