• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

دفترقائد ملت جعفریہ پاکستان قم کے زیرانتظام شہید اعجازحسین نقوی کی نویں برسی نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی

 جعفریہ پریس- دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ خدمت زائرین قم کے زیرانتظام قائد ملت جعفریہ کے با وفا ساتھی ، تحریک جعفریہ کے فعال کارکن، شہید اعجاز حسین نقوی کی نویں برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ۔ جس میں علماء  طلباء اور زائرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی – جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق پروگرام کے آغاز میں شہید کے بلندی درجات کے لئے قرآن خوانی کی گئی ۔ قرآن خوانی کے بعد دفتر قائد ملت قم کے شعبہ زائرین کے انچارچ سید ناصر عباس نقوی انقلابی نے اپنے مخصوص انداز میں شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا شہید عزاداری اعجازحسین نقوی شب و روز مکتب اہلبیت کی خدمت کرتے رہے، شہید عالم دین تو نہ تھے لیکن علماء اور قیادت کا پیغام احسن انداز میں عوام تک پہنچاتے تھے، شہید ہمیشہ قیادت اور مرکزیت سے مربوط رہنے کی تاکید کرتے تھے، جب قائد ملت کو پابند سلاسل کیا گیا تو شہید نے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہمارا باپ جیل میں ہے ہم چین سے نہیں بیٹھ سکتے ۔ رپورٹ کے مطابق برسی کے اجتماع سے قم کی معروف علمی شخصیت حجۃ الاسلام علامہ سید سجاد حسین کاظمی  نے خصوصی خطاب کیا – علامہ سجاد حسین کاظمی  نے شہید اور شہادت پر تفصیلی کرتے ہوئے کہا کہ شہید اعجاز حسین نقوی شروع سے ہی انقلابی افکار کے مالک تھے اور انقلاب اسلامی نے ان کے نظریات کو اور زیادہ تقویت دی ۔ دینی و قومی خدمات ان کی اہم خصلت تھی عزادری معاملات میں ان کا خاص کردارتھا اور اسی مشن کی حفاظت میں اپنی جان تک قربان کردی-