جعفریہ پریس – حرم کریمہ اہل بیت حضرت فاطمہ معصومہ قم کے جوار، مسجد اعظم میں سانحہ شکارپور کے شہدا کی یاد میں دفترقا ئد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ کے زیر اہتتام عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا- جسمیں دفتر قائد قم کی مجلس نظارت ، مجلس عاملہ اور کابینہ کے اراکین سمیت علماء ، طلبا اور زائرین نے بھر پور شرکت کی-
جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کی نظامت کے فرائض برادر سید شہیار نقوی نے انجام دئے، پروگرام کے آغازمیں تلاوت کلام پاک کا شرف حجت الاسلام مولانا سید جنت حسین جعفری نے حاصل کیا اس موقع پر بررادر سید عوسجہ نے اشعار کی صورت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، بعدازآں برادر سید ناصر عباس نقوی انقلابی نے مخصوص انداز میں شہداء شکارپور کو خراج تحسین پیش کیا – دفترقائد ملت جعفریہ قم المقدسہ کے مہتمم علامہ مظہرحسین حسینی نے اپنے ابتدائیہ کلمات میں حاضرین و مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحہ شکار پور پرپوری امت مسلمہ غمزدہ ہے ،ہم اس غمناک مصیبت پر کریمہ اہل بیت حضرت فاطمہ معصومہ ، امام زمان (عج)، ولی امر مسلمین وقائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای ، تمام مراجع معظم تقلید، نمائندہ ولی فقیہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی اورخانوادہ شہدا کی خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہیں – انہوں نے مزید کہا کہ تکفیری سوچ کا مقابلہ عقل ، منطق اورعلم کے ذریعہ کیا جا سکتا ہے لہذا طلاب گرامی اپنے آپ کوعلم و عمل سے مجہز کریں تاکہ تعلیمات اہل بیت کی روشنی اور مراجع مکرم اسلام کی ہدایات و قائد ملت جعفریہ کی قیادت میں ملک وملت کی سلامتی کے لئے اپنی ذمہ داری ادا کرسکیں –
اس موقع پر اہلبیت عالمی اسمبلی کے شعبہ ثقافتی امورکے انچارج حجت الاسلام والمسلمین الحاج شیخ لک زائی نے مہمان خصوصی طورپر صدارتی خطاب کیا،انہوں نے کہا کہ میں اپنی اوراہلبیت عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل حضرت آیت اللہ شیخ اختری کی جانب سے تسلیت پیش کرتا ہوں – حجت الاسلام والمسلمین شیخ لک زائی نے مزید کہا کہ اس قسم کے اقدامات کا اصل ہدف مسلمانوں میں انشارڈالنا ہے جس کا مقابلہ فقط اتحاد اسلامی سے ہی ممکن ہے- ڈاکٹر لک زائی نے کہا کہ پاکستان سے اچھی خبریں موصول ہورہی ہیں کہ علماء اسلام کی رہبری میں امت مسلمہ میں اتحاد و وحدت کی فضا قائم ہے –
ڈاکٹر لک زائی کے خطاب کے بعد قم کے مشہور ومعروف منقبت خواں برادر سید ابوذر جعفری نے شہداء شکارپور کے حضور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا –
آخرمیں دفترقائد ملت جعفریہ قم المقدسہ کی مجلس نظارت کے رکن حجت الاسلام والمسلمین علامہ ناصر حسین زیدی نےسانحہ شکارپورکے حوالے سے خصوصی خطاب کیا – انہوں نے اپنے خطاب میں تشیع کے خلاف ہونے والی سازشوں کی طرف اشاره کرتے ہوئے اتحاد بین المومنین بالخصوص علما کے اتحاد پر زور دیا۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات