جعفریہ پریس – دفتر نمائندہ ولی فقیہ ورہبر شیعیان پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی شعبہ مشہد مقدس کے وفد کی علامہ شیخ محمد حسن جعفری صاحب سے ملاقات کی. ملاقات میں علامہ شیخ محمد حسن جعفری کو دفتر کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی انہوں نے اس بات پر زور دیا کے کوشش کی جائے کے طلاب اور زائرین کی مشکلات کو حل کیا جائے اور ان کے لیئے فرھنگی علمی اور تربیتی پروگرام رکھے جائیں تاکہ زائریں امام ثامن الائمہ جب اپنے وطن میں آئیں تو اس پایگاہ سے کچھ لیکر آئیں ۔اور دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ مشہد مقدس کے مسئول محترم علامہ وحید علی ساجدی المشہدی نے علامہ شیخ محمد حسن جعفری کا شکریہ ادا کیا ۔
اس وفد میں مسئول محترم مولانا وحید علی ساجدی المشہدی علامہ سید موسی رضا نقوی رکن مجلس نظارت اور علامہ شکور علی عابدی رکن مجلس نظارت علامہ غلام مرتضی جعفری اور برادر ساجد رضا اسدی مسئول نشر اشاعت موجود تھے۔