تازه خبریں

دفتر نمائندہ ولی فقیہ ورہبر شیعیان پاکستان شعبہ مشہد مقدس کی جانب سے ایک مشترکہ نشست کا اہتمام

جعفریہ پریس – دفتر نمائندہ ولی فقیہ ورہبر شیعیان پاکستان  شعبہ مشہد مقدس کی جانب سے ایک  مشترکہ نشست  کا اہتمام کیا گیا جس میں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ سوریہ /شام  کے سابق جنرل سیکریٹری مولانا ارشد ترابی اور مجلس نظارت مشہد مقدس اور دفتر مشہد کی کابینہ نے شرکت کی
مولانا ارشد ترابی اپنے بیانات میں دفتر قائدملت جعفریہ شعبہ مشہد مقدس کی کارکردگی کو سرہایا اور کہا کے آج اس دور میں پاکستان کی تشیع کے  خلاف جو کام ہورہا ہے اس کو ایک ہی شخص مشکلات سے نکال سکتے ہیں وہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی ہیں جو ہر وقت چاہے شمال پاکستان ہو یا جنوب پاکستان ہو جہنگ کے مسائل ہوں یا خیرپور کے یا پہر پنڈی کے  ہر وقت آمادہ باش رہتے ہوئے تکفیریوں کے ناپاک ارادوں  کو مکمل ناکامی کا  راستہ دکہایا ہے
انہوں نے اس نشست میں تمام شعبہ مشہد مقدس کے اراکین کا شکریہ ادا کیا اور دعا فرمائی کے دن بدن یہ دفتر اپنی فعالیت کو اور مزید توسیع دیں
اور دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ مشہد مقدس کے مسئول محترم مولانا وحید علی ساجدی نے دفتر کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور قائد  ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی اور تمام شیعہ علماء کونسل سے وابستہ افراد کو مبارک باد پیش کی اور کہا کے آج کا دن پوری قوم کے لیئے بہترین عید کا دن ہے کیوں کے آج اس چور دروازے سے آنے والے کو پہر قائد محترم نے اسی دروازے سے نکال دیا
اس نشست میں دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ قم المقدسہ  شعبہ زائرین کے مسئول محترم برادر ناصر انقلابی نے بھی شرکت فرمائی اور  دفتر کے مسئول کا شکریہ ادا کیا اور آخر میں حجۃ الاسلام مولانا سید عقیل حیدر زیدی صاحب نے دعا فرمائی .