جعفریہ پریس- معروف ذاکر اہلبیت جناب ناصر عباس شہید پرقاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی ر ہنما علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ مذہبی ٹارگٹ کلنگ فرقہ واریت کی سازش ہے، اسے سنی شیعہ مل کر ناکام بنائیں گے-
شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی ر ہنما نے مزید کہا کہ ذاکر اہلبیت جناب ناصر عباس کا قتل ایک مذموم اورناقابل برداشت عمل ہے-انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک عرصہ سے مخصوص متعصب شدت پسند تکفیری گروہ کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے جو ملکی سالمیت پر سوالیہ نشان اور معاشی بد حالی،سیاسی عدم استحکام،خارجہ سیاست میں ناکامی اورداخلی بد امنی کا سبب ہے-علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ ایسے گروہ کو غدار وطن قرار دیتے ہوئے کیفر کردار تک پہنچایا جائے-