راولپنڈی : پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی پریس کانفرنس
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہر کام سویلین بالادستی کے تحت ہو رہا ہے ۔ جمہوریت کو فوج سے کوئی خطرہ نہیں ۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے ٹھوس اقدامات کی بدولت اب کوئی نو گو ایریا نہیں رہا۔ پاک سرزمین پر مشترکہ آپریشن کا کوئی آپشن نہیں۔