راولپنڈی کہوٹہ بس حادثے میں بیس سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان
المناک واقعے میں جاں بحق افراد کے غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت و ہمدردی کرتے ہیں۔
واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔
حکومت اور متعلقہ ریسکیو ادارے زخمیوں کی فی الفور اور ہرممکن امداد کریں۔
ملک بھر کی شاہراہوں پر فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کو فوری اور سختی سے بند کیا جائے۔