تازه خبریں

سات سو پچپن امریکی سفارتکار روس سے نکل جائیں: صدر پیوٹن

سات سو پچپن امریکی سفارتکار روس سے نکل جائیں: صدر پیوٹن

روس کےصدر ولادی میر پوٹن نےسات سو پچپن امریکی سفارتکاروں سے کہا ہے کہ وہ ملک سے نکل جائیں۔امریکی سینیٹ کی جانب سے روس پر پابندیوں کا بل منظور کئے جانے کے بعد صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں واشنگٹن اور کریملن کے تعلقات میں لمبے عرصے کیلئے تعطل آسکتا ہے۔انہوں نے متنبہ کیا کہ امریکی پابندیوں کے جواب میں مزید سخت اقدامات کئے جاسکتے ہیں۔قبل ازیں ماسکو میں روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ سےکہا تھا کہ وہ روس میں اپنے سفارتی عملے کو کم کر کے چار سو پچپن کرے اور سات سو پچپن اہلکاروں کو واپس بلا لے۔