• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

سانحہ عاشورا کراچی کے شہداء کی یاد اور انکا مشن زندہ ہے علامہ شبیر حسن میثمی

کراچی کے عاشورہ جلوس میں دھماکہ ہوا اور ایک بچہ بھی نہیں بھاگا، ایک علم بھی زمین پر نہیں آیا، یہ ہوتی ہے حسینیت، علامہ ڈاکٹر شبیرحسن میثمی

اسلام آباد: شیعہ علما کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا عاشورہ جلوس کراچی 28 دسمبر 2009 پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر دنیا میں عزاداری کی مضبوطی دیکھنی ہے تو کراچی میں جلوس حسین (ع) پر ہونے والے دھماکے کے بعد کے منظر میں دیکھیں۔ پوری دنیا میں یا حسین (ع) کی صدا بلند تھی، اچانک پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں عزاداروں پر بلاسٹ ہوا۔ تاریخ گواہ ہے ایک بچہ نہیں بھاگا، ایک پرچمِ حضرت ابوالفضل العباس (ع) زمین پر نہیں آیا۔ جلوس اپنی منزل کی طرف رواں دواں رہا، عشق حسینی (ع) کا جنون اور بڑھ گیا۔ عزاداروں کے جنازے جلوس کے بعد اٹھائے گئے ہر طرف لبیک یا حسین (ع) کی صدا تھی۔ پاکستان کا رنگ ہی تبدیل ہو چکا تھا۔ ہم ایک ایسی قوم ہیں جس نے پاکستان میں سب سے زیادہ جنازے اٹھائے ہیں، پھر بھی ہم نے امن کا درس دیا، امن کے علم کو پورے ملک میں لہرایا اور اس کی عملی تصویر بانی اتحاد بین المسلمین قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی صورت میں موجود ہے۔ ہم نے ہمیشہ قربانی دی ہے اور دیتے رہیں گے۔ ہمارا فلسفہ فلسفۂ قربانی ہے۔ عزاداری کے لیے جتنی قربانی دینی پڑے ہم دینے کے لیے تیار ہیں۔