سوتری وٹ ملتان
جامعہ زینبیہ کے سالانہ اجتماع سے قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے خصوصی خطاب کیا اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد موجود تھی قائد ملت جعفریہ پاکستان کا کہنا تھا کہ عزاداری امام حسین ؑ پر کسی قسم کی پابندی یا قدغن قابل قبول نہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ آپس میں اتحاد و اتفاق پیدا کریں قائد ملت جعفریہ نے زور دے کر کہا کہ ممبر رسول خدا سے عقائد تشیع کے خلاف باتیں کسی صورت قابل قبول نہیں ہم اس ملک میں اتحاد امت مسلمہ کے بانی ہیں اور آج تمام مسالک کی مسند صدارت پر موجود ہیں ہمارا شعار وہ ہی ہے جو امیر المومنین علی ابن ابی طالب ؑ کا ہے دنیا میں کہیں بھی ظلم ہوگا ہم اس کے خلاف ہیں زائرین کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم مسلسل رابطے میں ہیں زائرین کی توہین ہورہی ہے انتظامیہ زائرین کو بنیادی سہولیات بھی فراہم کرنے سے قاصر ہیں میں پیغام دے چکاہوں کہ اس راستے کو کسی صورت نہیں چھوڑینگے اور اگر ضرورت محسوس ہوئی تو اس کے لئے کسی بھی بڑے اقدام سے گریز نہیں کرینگے ہم تصادم کی پالیسی نہیں بلکہ قربانی کی پالیسی پر کاربند ہیں