تازه خبریں

حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے

حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان

سپریم کورٹ فوجداری مقدمہ بارے فیصلہ پر تحفظات وسوالات ،ترجمان حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزید وضاحت جاری کرے
بہتر ہے سپریم کورٹ فل کورٹ کی تشکیل کیساتھ علما اور ماہرین آئین و قانون کی آراء کے پیش نظر جامع فیصلہ کرے راولپنڈی اسلام آباد 22 فروری 2024ء (جعفریہ پریس پاکستان ) ترجمان قائد ملت جعفریہ نے سپریم کورٹ کے فوجداری درخواستوں
نمبر 1344L 1054L بابت 2023 ء کے فیصلے کے حوالے سے سپریم کورٹ کو مزید وضاحت کے اجراء یا فل کورٹ تشکیل دے دےکر علما اور ماہرین آئین و قانون کی آراء کی روشنی میں جامع فیصلہ جاری کرنے کی تجویز دے دی۔ 6 فروری 2023ء کے روز سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے زیر سماعت فوجداری درخواست کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے اور اس کے نتیجے میں شائع ہونے والی خبروں کے بعد کچھ تحفظات وسوالات سامنے آئے ہیں لہذا سپریم کورٹ آف پاکستان اس حساسیت کو سمجھتے ہوئے وضاحت جاری کرے تا کہ پھیلنے والے تحفظات اور اس کے نتیجے میں ممکنہ طور پر پھیلنے والے اشتعال کو روکا جاسکے۔ انہوں نے مزید تجویز دیتے ہوئے کہا کہ یہ اور بھی زیادہ بہتر ہوگا کہ اس حساس اور اہم نوعیت کے معاملے پر سپریم کورٹ فل کورٹ تشکیل دے کر علما اور ماہرین آئین و قانون کی آراء سنے اور پھر ایک جامع فیصلہ جاری کیا جائے جس سے تمام آئینی و قانونی نکات کا تعین کر دیا جائے تا کہ حساس اور اہم مسائل عوامی سطح پر پیدانہ ہو سکیں اور ملک کو کسی بھی قسم کے اشتعال سے بچایا جا سکے۔