تازه خبریں

سید عبد الجلیل نقوی کے انتقال پرملال پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے

پاکستان کی شیعہ علماء کونسل کے نائب صدر حجۃ الاسلام و المسلمین سید عبد الجلیل نقوی کے انتقال پرملال پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
حجت الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری کے پیغام کا ترجمہ حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
برادر محترم حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی دام عزہ العالی
رکن محترم مجلس اعلیٰ برائے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی و نمائندہ ولی فقیہ در پاکستان

حجت الاسلام جناب سید عبد الجلیل نقوی کا انتقال پرملال، ہمارے لیے دکھ اور افسوس کا سبب بنا۔
مرحوم کہ جو پاکستان کے جوان اور فعال علماء میں سے تھے نے اسلامی تعلیمات کی اشاعت اور قرآن و اہل بیت(ع) کے معارف کی تبلیغ کی راہ میں مختصر لیکن مفید زندگی گزاری۔
نیز اسلامی انقلاب کی حمایت اور نظریہ ولایت فقیہ کی ترویج میں ان کی دائمی کاوشیں، اس ابدی سفر میں ان کے لیے زاد راہ ہوں گیں۔
اس المناک موقع پر اپنی طرف سے اور اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے اراکین کی طرف سے آپ جناب، حوزہ ہائے علمیہ، پاکستان کے علماء اور اس ملک کی شیعہ علماء کونسل، نیز مرحوم مغفور کے دوستوں اور قرابتداروں مخصوصا ان کی اہلیہ محترمہ کو تسلیت پیش کرتے ہوئے خداوند متعال سے مرحوم کے لیے رحمت و مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر و اجر کی دعا کرتے ہیں۔
محمد حسن اختری
سیکرٹری جنرل اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی
۸ جنوری ۲۰۱۸