تازه خبریں

شیعہ علماء کرام کا خصوصی وفد گلگت پہنچ گیا علامہ شبیر میثمی وفد کے ہمراہ

شیعہ علماء کرام کا خصوصی وفد گلگت پہنچ گیا علامہ شبیر میثمی وفد کے ہمراہ

مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی خصوصی وفد کے ہمراہ گلت پہنچ گئے وفد میں مولانا حسین اکبر مجلس وحدت مسلمین کے رہنما ناصر شیرازی سمیت دیگر شخصیات شامل ہیں ،خصوصی وفد کی گلگت میں آغا راحت حسین الحسینی اور انجمن امامیہ کے وفد سے خصوصی ملاقات۔

ملاقات میں انجمن امامیہ کے صدر ساجد علی بیگ ،سیکرٹری انجمن امامیہ سید قائم علی شاہ، سمیت دیگر اراکین انجمن امامیہ موجود تھے, وفد کی حالیہ صورتحال کے حوالے سے گفتگو یکم ربیع الاول متنازعہ بل کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج کے حوالے سے بھی نکات زیر غور رہے ۔