تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل پاکستان کوئی گروہ نہیں ہے بلکہ ایک فکر، ایک نظام اور ایک نظرئے کا نام ہے،علامہ شبیر حسن میثمی

جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل گلگت ڈویژن کی جانب سے علامہ شبیر حسن میثمی ممبر سیاسی سیل و چیئرمین منشور کمیٹی اورسینئر تنظیمی احباب کے اعزاز میں ایک عصرانہ کا انعقاد کیا گیا- اعزازی اجلاس میں سینئر تنظیمی احباب ، یونٹ صدور، جے ۔ایس ۔او ، جعفریہ یوتھ کے اراکین نے شرکت کی ۔ اجلاس سے علامہ شبیرحسن میثمی ، علامہ شیخ مرزا علی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا – مقررین  نے تنظیم کی ماضی اورتنظیمی احباب کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کوئی گروہ نہیں ہے بلکہ ایک فکر، ایک نظام اور ایک نظرئے کا نام ہے اور ہمیں فخرہے کہ ہماری سرپرستی نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قومی پلیٹ فارم نے ہر موقع پر قوم و ملت کی نمائندگی کی اور کررہی ہے ۔ انشاءاللہ ایک مرتبہ پھرعوام کی خدمات کا عزم لے کر الیکشن میں وارد ہو رہے ہیں ،عوام کے تعاون سے بھرپور کامیابی حاصل کریں گے اور عوام کے آئینی حقوق سمیت دیگر ایشوز پر آواز بلند کی ہے اور کرتے رہیں گے ۔