30 اگست2016
جامشورو
صوبائ صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان(سندھ) علامہ سید ناظر عباس تقوی کی زیرِ صدارت صوبائ کابینہ کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں محرم الحرام سے پہلے عزاداری سیدالشہداء کے حوالے سے درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کے 24ستمبر بروز ہفتہ 8بجے شب نشترپارک، کراچی میں “تحفظِ عزاء کانفرنس” منعقد کی جائے گی جس میں سندھ بھر سے علمائے کرام، عمائدین اور عزادار بھر پور تعداد میں شرکت کرینگے۔ رابطوں کے لیئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
عزاداری سید الشہداء کے تحفظ کے لیئے تمام مومنین و مومنات اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔