تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی کی جانب سے حمایت مظلومین جہاں کانفرنس

شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی کی جانب سے حمایت مظلومین جہاں کانفرنس

کراچی:

شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن صوبہ سندھ کی جانب سے منعقدہ “حمایت مظلومین جہاں کانفرنس” میں سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی خصوصی شرکت، کانفرنس میں شیعہ، سنی علماء کرام نے خطاب بھی کیا، تنظیمی کارکنان نے آئے ہوئے مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا، کانفرنس میں سیکرٹری جنرل کے علاوہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری علامہ محمد علی جروار، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ ناظر عباس تقوی، صوبائی صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی، مرکزی نائب صدر محترم حسنین مہدی کے ساتھدیگر جماعتوں نے بھی شرکت کی کانفرنس میں ، غ ز ہ ، لب نان ، شام، یم ن ، پاراچنار اور کشمیر کے مظلومین کی حمایت میں قراردادیں بھی پاس کی گئیں، بعدازاں عظیم الشان پر امن احتجاجی ریلی مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی قیادت میں کیتھولک گارڈن سے نمائش تک نکالی گئی جہاں پر مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے خطابات بھی فرمائے ریلی کے اختتام پر مجاہدین اسلام کی کامیابی اور دشمنان اسلام کی ناکامی اور استحکام پاکستان کی اجتماعی دعا بھی ہوئی۔