تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان تو قیرنے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان تو قیرنے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا ڈیرہ غازی خان پہنچنے پر تنظیمی کارکنوں،جی ایس او کے نوجوانوں، اہلیان ڈیرہ غازی و علمائے کرام سینکڑوں کی تعداد میں مومنین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اورریلی میں اراکین اسمبلی پنجاب،ڈسٹرکٹ ممبران تحصیل ممبران معززین و علمائے کرام نے گلدستے پیش کئے اور نوجوان گل پاشی و نعرہ بازی کرتے ہوئے ماموری کے علاقے امام بارگاہ پہنچے ۔غازی عباس علمدار کربلاکےعلم کشائی کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ انہوں نے تقریب غازی عباس علمدار کربلاعلم کشائی میں محرم الحرام و علم غازی عباس علمدار کی عظمت کے موضوع پر خطاب کیا ۔ان کے علاوہ دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا۔خطابات کے بعد تقریب کے مہمان خصوصی مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے نعرہ حیدری ،لبیک یا حسین و لیبک یاغازی کے فلک شگاف نعروں کی گونج میں علم کشائی کی ۔ علاقہ کے علماء اراکین اسمبلی سیکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے تقریب علم کشائی میں شرکت کی ۔تقریب کے بعد لوگوں سے ملاقاتیں کی ۔