تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل کے وفد کی ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان عبدالصبور سے ملاقات

ڈیرہ اسماعیل خان: شیعہ علماء کونسل کے وفد کی ڈیرہ اسماعیل خان میں بڑھتی ہوئی دشتگردی بالخصوص شیعہ مومینن کے قتل عام اور لاپتہ افراد کے حوالے سے ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان عبدالصبور سے ملاقات۔ ملاقات میں شیعہ علماء کونسل کے صوبائی نائب صدر سید عابد حسین زیدی، صوبائی رکن حاجی ریاض حسین، ضلعی صدرمولانا مرید کاظم مطہری، ضلعی جنرل سیکرٹری سید سجاد حسین شیرازی، سٹی صدر سید انصار علی زیدی، تحصیل پہاڑپور کے صابر حسین اور شہید حسن علی کے ورثاء شامل تھے۔ وفد نے اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی عدم توجہی کے باعث ڈیرہ اسماعیل خان ملت تشیع کی قتل گاہ بن چکا ہے۔ محکمہ پولیس کی غفلت اورفرض نا شناسی کے باعث ڈیرہ اسماعیل خان ملت تشیع کی قتل گاہ بنا ہوا ہے۔گزشتہ کئی عرصے سے ہمارے لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ملت تشیع نہ صرف دہشت گردی کا شکار ہے بلکہ پولیس کے ناروا رویے سے اذیت میں بھی مبتلا ہے۔ دہشت گرد ہماری لاشیں گرا رہے ہیں اور متعلقہ پولیس الٹا ہمارے ہی لوگوں کو ہراساں کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ طرز حکومت ہمارے لیے کسی طور قابل قبول نہیں۔ وفد نے ڈی پی او سے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی سرکوبی اور ملت تشیع کے تحفظ کے لیے حکومت بالخصوص ڈیرہ اسماعیل خان کی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حقیقی معنوں میں اپنا آئینی کردار موثر انداز میں ادا کرنا ہو گا۔ دہشت گردی کے تدارک کے لیے ضروری ہے کہ ان دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن کیا جائے اور جب تک دہشت گردوں کے فکری رہنماؤں اور سہولت کاروں کو قانون کے شنکجے میں نہیں کسا جاتا تب تک دہشت گردی کے خلاف اقدامات سے خاطر خواہ نتائج برآمد کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ قوم نے ہمیشہ مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت کی ہے۔ وفد نے ڈی پی او سے مطالبہ کیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان شہرمیں بے رحمانہ آپریشن کیا جائے اور بے گناہ افراد بالخصوص حالیہ کاروائی میں شہید ہونے والوں کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرے۔ اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ عبدالصبور نے وفد کو قاتلوں کی گرفتاری کے حوالے سے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دشتگردوں بالخصوص حالیہ دشتگردی کے واقعات میں ملوث عناصا تک پہنچ چکے ہیں اور انشاءاللہ بہت جلد قاتل بے نقاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک منعظم سازش اور پلاننگ کے ذریعے ڈیرہ اسماعیل خان کا امن و امان تباہ کرنے کی کوشش کی گئی ڈیرہ اسماعیل خان میں کوئی شیعہ سنی مسئلہ نہیں ہے۔ ہم سب کا فرض ہے کہ اس گھٹن زدہ ماحول کو دوبارہ ایک صحت مند اور متحمل معاشرے میں بدل دیں۔