پاکستان میں شیعہ و سنی کے درمیان کو ئی اختلاف نہیں ہے بلکہ شیعہ اور سنی دونوں میں مثلی اتحاد موجود ہے(علامہ ناظر عباس تقوی)
شہر کراچی کی مو جودہ صورتحال پر یہ تا ثر دینا کہ شہر میں فر قہ واریت ہورہی ہے ہم اس کی نفی کر تے ہیں(علامہ ناظر عباس تقوی)
اس طرح کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شیعہ علماء کو نسل نے پہلے بھی اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا(علامہ ناظر عباس تقوی)
وہ دہشت گرد گروہ جو عوام کو بے گناہ نشانہ بنا رہے ہیں اُن کے خلاف قا نونی کار وائی کر کے عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے(علامہ ناظر عباس تقوی)
چہلم امام حسین نزدیک ہے لہذا پورے سندھ میں فُل پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں تاکہ عزادار اطمینان کے ساتھ مراسم عزاداری کو ادا کر سکے(علامہ ناظر عباس تقوی)
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ پا کستان میں شیعہ و سنی کے درمیان کو ئی اختلاف نہیں ہے بلکہ شیعہ اور سنی دونوں میں مثلی اتحاد موجود ہے شہر کراچی کی مو جودہ صورتحال پر یہ تا ثر دینا کہ شہر میں فر قہ واریت ہورہی ہے ہم اس کی نفی کر تے ہیں کراچی میں ہو نے والی حالیہ ٹار گٹ کلنگ پاکستان میں جاری دہشت گردی کا تسلسل ہے اور شہر کراچی کو ایک بار پھر انارگی کی طرف دھکیلنے کی کو شیش کی جارہی ہے ہم عوام سے پُر امن رہنے کی اپیل کر تے ہیں اور کوئی بھی ایسا اقدام جس سے تیسری قو تیں فائدہ اُٹھائیں اُس سے روکتے ہیں اس طرح کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شیعہ علماء کو نسل نے پہلے بھی اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا ہم تصادم کی پا لیسی پر یقین نہیں کر تے ہم علماء کرام امن و امان کے حوالے سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں حکومت اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرے اور وہ دہشت گرد گروہ جو عوام کو بے گناہ نشانہ بنا رہے ہیں اُن کے خلاف قا نونی کار وائی کر کے عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے اور مجرموں کو انصا ف کے کٹہڑے میں لا یا جائے ہم حکومت کو متو جہ کر تے ہیں کہ بیلنس پا لیسی کے بجائے حقیقت پر مبنی ٹھوس اقدامات کرے اور گر فتار دہشت گردو کے خلاف عوام کو حقائق سے آگاہ کریں چہلم امام حسین نزدیک ہے لہذا پورے سندھ میں فُل پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں تاکہ عزادار اطمینان کے ساتھ مراسم عزاداری کو ادا کر سکے