جعفریہ پریس – جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل محترم عمران حیدر جواد نے اسلام آباد میں عالمی اہلبیت اسمبلی کے سیکرٹری جنرل حضرت آیت اللہ محمد حسن اختری سے ملاقات کی۔ جے ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے انہیں اپنی تنظیمی رپورٹ پیش کی اور پاکستان بھر میں اپنی تنظیمی فعالیت کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا۔ ملاقات میں آیت اللہ اختری نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں طلباء کو عقائد اور احکام شرعی سے آگہی دلانے میں جے ایس او پاکستان اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج حالات بہت پرآشوب ہیں، بے راہ راوی عام ہوچکی ہے۔ آپ تنظیمی افراد کو چاہیے کہ طلباء کو اسلامی عقائد کی طرف رغبت دلائیں اور انہیں اسلام کی صحیح طرح سے آشنائی دلائیں، تاکہ وہ اسلام محمدی سے آگہی حاصل کرسکیں۔