تازه خبریں

عزاداری سید الشہداء پر کوئی قدغن یا محدودیت قبول نہیں،علامہ عارف واحدی

عزاداری سید الشہداء پر کوئی قدغن یا محدودیت قبول نہیں،علامہ عارف واحدی
وفاقی و صوبائی حکومتیں میں عزاداری میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں،شیعہ علماء کونسل پاکستان
انتظامیہ سے ہر قسم کا تعاون کر نے کو تیار ہیں لیکن سالہاسال سے جاری عزاداری میں کوئی رکاوٹ بر داشت نہیں،مرکزی سیکرٹری جنرل
راولپنڈی /اسلام آباد 10 اکتوبر 2016ء ( )
شیعہ علما ء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے پورے ملک خاص طور پربلوچستان میں عزاداری میں رکاوٹوں کی اطلاع ملنے پر کہا کہ ملک میں سالہاسال سے پُرانے راویتی جلوس و مجالس کو روکنا آئین و قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اور اس سے پرامن ماحول خراب ہو نے کا اندیشہ ہے۔ وفاقی و صوبائی حکومتیں میں عزاداری میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں اور ان مسائل کا حل ہنگامی بنیادوں پرکریں ۔ علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا ہے کہ ہم عزاداری سید الشہداء پر کوئی قدغن یا محدودیت قبول نہیں کریں گے۔مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا کہنا تھاکہ انتظامیہ اگر عزاداران کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی تو انکے لئے مسائل بھی پیدا نہ کرئے ۔
مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ ہم آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے عزاداری سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے یہ گرفتاریاں اور ایف آئی آرز عزاداری کو مظلوم کربلا سے نہیں روک سکتیں ،ان کا کہنا تھا کہ لائسینسداروں کو گرفتار کرکے ان لوگوں پر پریشر ڈال کر عزاداری جلوس کی برآمد نہ کرنے کی یقین دہانی کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم انتظامیہ سے ہر قسم کا تعاون کر نے کو تیار ہیں لیکن سالہاسال سے جاری عزاداری میں کوئی رکاوٹ قبول نہیں اور انتظامیہ سالہاسال پُرانے عزاداری کے جلوسوں میں رکاوٹیں نہ ڈالے اور نیشنل ایکشن پلان دہشتگردی کیلئے ہے نہ کہ اس ملک میں عزاداری کو روکنے کیلئے ۔ملک میں عزاداری میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کیخلاف فوراًکارروائی عمل میں لائیں اور پرامن حالات کو خراب ہو نے سے بچائیں۔