بری امام میں 21رمضان المبارک کے جلوس کے لائسنسدار سید اصغر عباس نقوی پر دہشتگردی کی دفعات پر مشتمل درج ایف آئی آر ختم کی جائے ،ضلعی صدر شیعہ علماءکونسل
سید اصغر عباس نقوی دل کے مریض ہیں تھانہ میں حالت خراب ہے جلد رہا کیا جائے اگر کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری اسلام آباد پولیس پر عائد ہوگی
اسلام آباد 13جون 2020ء( جعفریہ پریس پاکستان ) شیعہ علماءکونسل اسلام آباد کے ضلعی صدر نیئر عباس بلوچ کا کہنا ہے کہ عزاداری ہماراآئینی حق ہے ایس او پیز کی آڑ میں 21رمضان المبارک یوم شہادت علی کے موقع پر جلوس روکنا اور لائسنسدار پر دہشتگردی کی دفعات پر مشتمل غیر آئینی اقدام ہے۔انہوںنے مطالبہ کیاکہ بری امام میں 21رمضان المبارک کے روز جلوس کے لائسنسدار سید اصغر عباس نقوی پر دہشتگردی کی دفعات پر مشتمل درج ایف آئی آر ختم کی جائے۔سید اصغر عباس نقوی دل کے مریض ہیں تھانہ میں ان کی حالت خراب ہے انہیں جلد رہا کیا جائے اگر کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری اسلام آباد پولیس پر عائد ہوگی۔ انہوںنے کہا کہ ہم قانون کا احترام کرتے ہیں اور کورونا وبا کی حساسیت کو سمجھتے ہیں اور ہماری مرکزی و صوبائی قیادت نے ہمیشہ ٹکراو کی پالیسی کی حوصلہ شکنی کی ہے اور ہم بھی ان سنگین حالات میں ہر قسم کا تعاون کرنے کےلئے تیار ہیں ۔ہم اپنی تمام عبادات ، مجالس و جلوس صدر پاکستان کی جانب سے جاری کردی ایس او پیز کے مطابق کر رہے ہیں جو ہمار ا آئینی و قانونی حق ہے جس سے ہمیں کوئی دستبردار نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ انتظامیہ ہمارے تعاون کو نظر انداز کرے اور بری امام اسلام آباد کی پولیس انتظامیہ 21رمضان المبارک کے جلوس کے لائسنسدار سید اصغر عباس نقوی پر دہشتگردی کی دفعات پر مشتمل ایف آئی آردرج کرکے گرفتار کر نا قابل مذمت ہے ۔انہوںنے وزیر داخلہ پاکستان اور آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ کیا کہ تعصب پر مبنی 21رمضان المبارک کے جلوس کے لائسنسدار سید اصغر عباس نقوی پر دہشتگردی کی دفعات پر مشتمل درج ایف آئی آر کا نوٹس لیں اور حالات کو خراب کرنے کی بجائے افہام و تفہیم کا راستہ اختیار کرتے ہوئے ایف آئی آر کو فی الفور ختم کرنے کے احکامت صادرکرتے ہوئے سید اصغر عباس نقوی رہا کیا جائے ۔