تازه خبریں

علامہ ساجد علی نقوی اللہ کےعلاوہ کسی کے سامنے نہیں جھکتے، حضرت آیت اللہ سید حافظ ریاض حسین نجفی

 جعفریہ پریس – جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیرصدارت منعقدہ ’’علمائے اسلام کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس شیعہ اور جامعہ المتنظر کے سربراہ حضرت آیت اللہ سید حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا کہ آج جامعہ الکوثر میں ہفتہ ثقافت منایا جا رہا ہے، رسول اکرم (ص) کی بیٹی کی ولادت کا دن ہے، رسول اعظم (ص) کی رحلت کے بعد اہل سنت اوراہل تشیع دو فرقے پیدا ہوئے، اس وقت ان دو فرقوں کے علما کی آپس میں لڑائی نہیں ہوئی اور تو تکار نہیں ہوئی جبکہ اختلاف موجود تھا- ا نہوں نے مزید  کہا کہ اصل مسلمان تو وہ تھے وہ اگر آپس میں نہیں لڑتے تھے تو ہم آپس میں کیوں لڑیں؟ –
وفاق المدارس شیعہ کے صدرحضرت آیت اللہ سید حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا کہ ہند، سندھ، روم، عرب کی بین المللی یونیورسٹی میں حضرت امام جعفر صادق (ع) درس دیتے، حضرت امام ابو حنیفہ کسب فیض کرتے رہے، آپس میں نہیں لڑے، چھ سو سال تک اہل سنت شیعہ موقف کو اپنی کتابوں میں ذکر کرتے، کبھی موافقت کرتے کبھی مخالفت، لیکن لڑائی نہیں ہوئی –
حضرت آیت اللہ سید حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا کہ بنوعباس کی حکومت میں تفریق شروع ہوئی، وطن عزیز پاکستان میں پائی جانے والی شدید مخالفت دنیا کے کسی کونے میں نہیں ہے۔  اہل بیت (ع) اور صحابہ کرام (رض) کو ماننے والے ان کی فضیلیت تک مانتے ہیں، سیرت پرعمل نہیں کرتے، قرآن کہہ رہا ہے کہ اہل کتاب کو بھی اپنے ساتھ ملائیں، ڈیڑھ ارب مسلمان پوری دنیا میں مار کھا رہے ہیں، بش کے زمانے میں چیف جسٹس نے کتاب لکھی جس میں کہا گیا کہ علما کے رابطہ پیدا کیا جائے، حکومتوں کی بجائے علما سے رابطہ قائم کریں چونکہ علما عوام سے رابطے میں ہیں۔ لیکن رحمت العالمین(ص) کے ماننے والے لٹھ بردار اور کلاشنکوف بردار بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علامہ ساجد نقوی کو علمائے اسلام کانفرنس پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، علامہ ساجد علی نقوی اللہ کے علاوہ کسی کے سامنے نہیں جھکتے۔ ہمیں چاہیے کہ لوگوں کو اپنی تنظیم کی بجائے اللہ کی طرف دعوت دی جائے۔