جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کی موجودگی میں شیعہ علماء کونسل بلوچستان کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں بلوچستان بھر سے مختلف عہدیداروں نے بھر پورشرکت کی ۔ تلاوت قران مجید سے اجلاس کا آغاز کرنے کے بعد شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے سابق صدر مرحوم علامہ غلام مہدی نجفی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس کے بعد مختلف عہدیداروں نے گفتگو کرتے ہوئے قومی پلیٹ فارم کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم اس پلیٹ فارم سے تعلق رکھتے ہیں جو کہ مرحوم دہلوی سے شروع ہوا اور اس کے بعد قائد مرحوم مفتی جعفر حسین نے اس کو منظم کرتے ہوئے شیعہ قوم کی حیثیت کو متعارف کروایا اور اس کے بعد قائد شہید علامہ عارف حسین حسینی نے اپنے مقدس لہو سے اس پلیٹ فارم کو مضبوط بنایا اور موجودہ قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے اس پر آشوب دور میں بصیرت اور تدبر سے شیعہ قوم کے خلاف ہونیوالی ہر سازش کو ناکام بنا کر شیعہ قوم کو سربلند کیا ۔
جعفریہ پریس کے نمائندے کہ رپورٹ کے مطابق اس کے بعد صوبائی صدارت کیلئے مختلف علمائے کرام کے نام کو اعلان کیا گیا جس کے بعد کثرت رائے سے بزرگ عالم دین علامہ سید محمد حسن مبلغ کومنتخب کیا گیا ۔ علامہ سید محمد حسین مبلغ ہزارہ ٹاون میں امام جمعہ کے فرایض انجام دینے کے ساتھ ساتھ مختلف علمی اور دینی سرگرمیاں پر مصروف ہیں ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مرحوم علامہ غلام مہدی نجفی اس عہدہ پر فائز تھے جو کہ کچھ دن پہلے وفات پا گئے تھے ان سے پہلے علامہ یعقوب علی توسلی اس منصب پر فائز تھے جو کہ کافی عرصے سے علالت میں دچار ہیں جو کہ تمام قارئین سے ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی التماس ہے ۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت