تازه خبریں

فلسطینی ریاست کے قیام اور مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے کی جانیوالی کوششوں میں اپنی حمایت جاری رکھیں گے وزیراعظم پاکستان

اسلام آباد : وزیراعظم اور فلسطینی صدر کی مشترکہ نیوز کانفرنس

وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے کی جانیوالی کوششوں میں اپنی حمایت جاری رکھیں گے۔
اسلام آباد میں فلسطینی صدرمحمود عباس کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مسئلہ فلسطین حل کیے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا ۔فلسطین سے اسرائیلی آبادی کے انخلاء کی حمایت کرتے رہیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری مسئلہ فلسطین کے حل میں اپنا کردار ادا کرے ۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہے اور وزیراعظم محمد نواز شریف کو فلسطین پر اسرائیلی مظالم اور مقبوضہ علاقوں سے آگاہ کیاہے۔انہوں نے کہا کہ ملاقات میں خطے میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کےمعاملے پر بھی بات ہوئی ہے۔

صدر محمودعباس نے فلسطینی سفارتخانے کی تعمیر میں تعاون پر بھی وزیر اعظم کاشکریہ ادا کیا۔پاکستان کی مہمان نوازی کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے اوروزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات پر دلی خوشی ہے۔