کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ اسر ائیل کی جانب سے سلامتی کو نسل کی قرارداد کو مسترد کرنا کھلی دہشت گردی ہے فلسطین کے مقبو ضہ علا قوں میںیہودی بستیوں کی غیر قانونی تعمیرات سلامتی کو نسل کے ادارے کی توہین ہے بیت المقدس مسلمانوں کا مرکز ہے جو انبیاء اور اولیاء کی سر زمین ہے لیکن نصف صدی سے زیادہ اسرائیل کے غصبانہ تسلط نے فلسطینی عوام کو اُن کے حقوق سے محروم کر نے کے ساتھ ساتھ ظلم اور تشدد کا بھی نشانہ بنا رکھا ہے اس اسرائیلی دہشت گردی کی وجہ سے ہزاروں بے گناہ مرد،خواتیں اور بچے اسرائیل کی دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں آج پوری دنیاں میں مسلمان اسرائیل کے غصبانہ تسلط کے خلاف متحد اور متفق ہیں دنیاں کا سب سے بڑا دہشت گرد اسرائیل ہے سلامتی کو نسل کی قرارداد کو مسترد کر کے یہودی بستی کی تعمیر کا اعلان کرنا مسلمان حکمرانوں کے لئے بھی لمحہ فکر یہ ہے اور آج وہ گروہ قو تیں جو دوسرے ممالک میں خود سا ختہ مظالم پر ڈھول پیٹ رہی ہیں ان کو فلسطین میں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہتا نظر نہیں آتا اور یہودیوں بستیوں کی تعمیرات پر ان کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ہم اقوام متحدہ اور اوآئی سی سے مطالبہ کر تے ہیں مقبو ضہ فلسطین میں یہودیوں بستیوں کی نا جائز تعمیرات کو روکنے کے لئے اسرائیل پر زور ڈالتے ہوئے سلامتی کو نسل کی قرارداد پر عمل در آمد کرائے مسلمان حکمرانوں کو بھی چا ئیے کے وہ بھی اسرائیل پر زور ڈالیں شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کی جانب سے 30دسمبر بروز جمعہ پورے سندھ میں اسرائیل کے غصبانہ تسلط کے خلاف پر امن احتجاجی مظاہرے منعقد کئے جائیں گے