قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی ۵ جولائی 2017کو گلگت پہنچے جہاں ایئرپورٹ پر مقامی عمائدین نے ان کا استقبال کیا گلگت پہنچنےکے بعد قائد ملت جعفریہ پاکستان چھلت نگر کی جانب روانہ ہوئے چھلت نگر کے راستے میں ایک بڑے عوامی کارواں نے ان کا استقبال کیا چھلت نگر پہنچنے پر قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے حلقہ نگر 4 کے انتخابی دفتر پر بڑے عوامی ا جتماع سے خطاب کیا اور کہا کہ ہم کسی کی مخالفت کرنے نہیں آئے ہم اصولی سیاست اور امن کے علمبردار ہیں اس موقع پر حلقہ نگر 4 میں اسلامی تحریک پاکستان کے امیدوار محمد باقر بھی قائد ملت جعفریہ پاکستان کے ہمراہ تھے چھلت نگر میں خطاب کے بعد قائد ملت جعفریہ پاکستان پھکر نگر کی جانب روانہ ہوئے اس راستے میں ہزاروں افراد نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کا استقبال کیا اور ایک بڑی ریلی کی صورت میں قائد ملت جعفریہ پاکستان پھکر نگر کی طرف روانہ ہوئے جوان بچے بوڑھے اس کارواں میں قائد ملت کے ہمراہ تھے مختصر سفر طویل وقت میںطے کیا گیا جگہ جگہ بچے قائد ملت جعفریہ پاکستان کے انتظار میں قراقرم شاہراہ پر موجود تھے اس کارواں میں اسلامی تحریک پاکستان کے صوبائی قیادت سمیت مرکزی سکریٹری جنرل بھی موجود تھے پھکر نگر پہنچنے پر قائد ملت جعفریہ پاکستان نے ہزاوں افراد کے اجتماع سے خطاب کیا پھکر نگر میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنان اور قیادت نے نمائندپ ولی فقیہ کا استقبال کیا قائد ملت جعفریہ نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قومی جدوجہد کے ساتھ اہل نگر کی وابستگی کو سراہا اس دوران قائد ملت جعفریہ نے سس ویلی میں جامعہ زینب ؑ کا افتتاح کیا اور عوام سے خطاب کیا مناپن میں قائد ملت جعفریہ پاکستان کی آمد پر بھی شاندار استقبال ہوا اور عوامی اجتماع سے قائد ملت جعفریہ نے مختصر خطاب کیا اس کے بعد قائد ملت جعفریہ پاکستان غلمت نگر پہنچے جہاں مرحوم شیخ حیدر نجفی کے گھر پر مقامی عمائدین اور مختلف وفود نے قائد ملت جعفریہ سے ملاقاتیں کیں اگلے روز قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی اسکرداس ساس ویلی میں پیام شہداء کانفرنس میں شرکت کے لئے پہنچے کانفرنس میں صدارتی خطاب کیا اس موقع پر علماء کرام دینی و سماجی شخصیات موجود تھیں قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اہم نکات پر روشنی ڈالی دو روزہ گلگت کے دوران قائد ملت جعفریہ پاکستان نے ٘مختلف مومنین کے گھروں پر ان کے مرحومین کی فاتحہ خوانی بھی کی قائد ملت جعفریہ پاکستان نے شہید ضیاء الدین ؒ کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور شہید اور اہل خانہ کے مرحومین کے لئے فاتحہ خوانی کی
اس دورے سے متعلق ویڈیوز تصاویر دیکھنے کے لئت اس لنک پر کلک کریں