• علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
  • پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد

تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا دورہ خیرپور

جعفریہ پریس- قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ  سید ساجد علی نقوی کے خیرپور پہنچنے پر شیعہ علماء کونسل خیرپور کے ضلعی رہنماوں نے ایڈوکیٹ سید امتیاز شاہ،علامہ عبدالجباراور سید منور شاہ کے ہمراہ  اپنے محبوب قائد سے خصوصی ملاقات کی – ملاقات میں ضلعی رہنماوں نے خیرپور کی سیاسی اجتماعی صورتحال پر بریفنگ دی اور مختلف امور پر رہنمائی حاصل کی – جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ  نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل  علامہ عارف حسین واحدی  کے ہمراہ  ایس یو سی ضلع خیرپورکے ضلعی دفتر کا دورہ کیا اور کارکنان سے ملاقاتیں کی -جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل  علامہ عارف حسین واحدی  نے ایس یو سی ضلع خیرپور کے نائب صدر مولانا نظیر حسین نقوی کی والدہ کی نمازہ جنازہ پڑھائی-خیرپورمیں قیام کے دوران قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ  سید ساجد علی نقوی نے کراچی میں شھید ہونے والے شھہد ڈاکٹر حسن علی کے گھر تشریف فرما ہوئے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی – اسی طرح قائد ملت جعفریہ مرحوم مولانا فخر الحسنین کے گھر بھی تشریف فرما ہوئے اور مرحوم کی علمی خدمات کو سراہتے  ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی اس موقع پر تنظیمی عہدیدار اور علماء کرام سمیت شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل  علامہ عارف حسین واحدی اور مرکزی نائب صدرعلامہ ارشاد حسین نقوی بھی ہمراہ تھے-  جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ  نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل  علامہ عارف حسین واحدی اور مرکزی نائب صدرعلامہ ارشاد حسین نقوی کے ہمراہ جامعہ سلطان المدارس عربیہ کا بھی تفصیلی دورہ کیا- بعد ازآں سندھ کے بزرگ عالم دین علامہ شیخ ثابت علی نجفی کے مدرسے کے سالانہ پروگرام میں شرکت کے لئے ببرلو روانہ ہوئے- جہاں  پر موجود علماء کرام ، تنظیمی کارکنان اور مومنین نے جنھن قوم جو نعرو علی ولی، ان قوم جو قائد ساجد، تھنجو سائین مھنجو سائین، ساجد سائین ساجد سائین، قائد کی آمد مرحبا ،سید کی آمد مرحبا ، ہے ہماری درسگاہ ، کربلا کربلا جیسے فلک شگاف نعروں سے اپنے محبوب قائد کا شاندار اور تاریخی استقبال کیا-