قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی اور مختلف ملکی قومی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ قائد محترم نے ماہ رمضان المبارک میں تبلیغی، سیاسی، مذہبی، تنظمی اور شہادت مولائے کائنات کے سلسلے میں عزاءداری کے پروگرامات کے حوالے عوامی اور حکومتی سطح پر اقدامات کی رہنمائی فرمائی جبکہ یوم القدس بھرپور طریقے سے منانے کے لیے ترجہی اقدامات کی ہدایت کی۔ ملاقات میں پنجاب کے صوبائی انتخابات میں امیدواروں کی کاغذات نامزدگیوں کے مراحل کا جائزہ لیا گیا اور انتخابی عمل کی تجاویز کو عملی جامعہ پہنانے پر غور و خوص بھی ہوا۔قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ نے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ ناظر تقوی رہائی کیس میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور ان کی ٹیم کے واضح اقدامات کو سراہا اور ان اقدامات کے ثمرآور ہونے پر ان کی کارکردگی کی قدردانی فرمائی۔ جبکہ مرکزی سیکرٹری جنرل نے مذکورہ کیس میں کامیابی کو قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی مذظلہ العالی کی براہ راست نگرانی اور رہنمائی کا ثمر قرار دیا۔





All reactions: