تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی سے مرکزی عہدیداران کی ملاقات

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی سے مرکزی عہدیداران کی ملاقات

راولپنڈی :-
قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دام ظلہ العالی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی ، اور قومی، ملی اور تنظیمی امور پر رہنمائی حاصل کی۔ قائدِ محترم نے وفد کی دوروں پر ممبران وفد کی کاوشوں کو سراہا اور مسقبل میں عوام تک رابطوں کے سلسلے کو مزید موثر بنانے کیلئے ہدایات دیں، قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ نے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی وفد کو ہدایت کی آئین میں تنظیم کے مسائل کا حل واضح ہے لہذا آئیں کی روح سے تنظیمی معاملات کو آگے بڑھایا جائے۔