• کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی کا علامہ سید علی حسین مدنی کے کتابخانہ کا دورہ
  • مفتی رفیع عثمانی کی وفات سے علمی حلقوں میں خلاء پیدا ہوا علامہ شبیر حسن میثمی
  • مسئول شعبہ خدمت زائرین ناصر انقلابی کا دورہ پاکستان
  • علامہ عارف واحدی کا سید وزارت حسین نقوی اور شہید انور علی آخوندزادہ کو خراجِ تحسین / دونوں عظیم شخصیات قومی سرمایہ تھیں
  • علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ علامہ افتخار نقوی سے ملاقات
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مفتی رفیع عثمانی کے فرزند سے والد کی تعزیت
  • سید ذیشان حیدر بخاری متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلی سطحی وفد کی پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم پاکستان سے تعزیت
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی نواب شاہ میں پریس کانفرنس

تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی کال پرگستاخانہ خاکوں کیخلاف ملک بھرمیں یوم احتجاج منایا گیا

جعفریہ پریس –  قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر فرانسیسی جریدے میں محسن انسانیت، سرور کائنات حضرت محمد ؐ  کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف آج ملک بھر کے تمام بڑے چھوٹے شہروں میں تمام مساجد میں خطبہ نماز جمعہ میں شدید احتجاج کیا گیا اور احتجاجی ریلیاں و مظاہرے کئے گئے اور فرانسیسی جریدے کے خلاف گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف قرار دادیں پاس کی گئی۔ شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے صحافیوں کو بتایا کہ فرانسیسی جریدے میں شائع ہونیوالے گستاخانہ خاکوں پر جمعہ کو اسلام آباد ، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، جھنگ،لیہ، مظفر گھڑھ، فیصل آباد ، حیدرآ باد ، جامشورو، ٹنڈوالہیار، میرپور خاص ، سانگھڑ، مٹیاری، ہالہ، سعید آباد، نوابشاہ ، خیر پور،لاڑ کانہ، شکار پور، ڈیرہ غازی خان،گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں شان رسالتؐ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین گستاخانہ خاکوں کے خلاف ہاتھوں میں پلے کارڈز، بینرز اور پینا فیلکس اُٹھائے ہوئے تھے، جس پر فرانسیسی جریدے کے خلاف نعرے درج تھے۔
علامہ عارف حسین واحدی مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار ہونا ہوگا، فرانسیسی جریدے نے اہانت کرکے اپنی جہالت کا ثبوت دیا ہے، او آئی سی اور اقوام متحدہ بھی اپنا کردار ادا کرے۔ علامہ عارف حسین واحدی کا مزید کہنا تھا کہ فرانسیسی جریدے کی اس گستاخی سے صرف مسلمانوں کی ہی نہیں بلکہ ہر اس شخص کی دل آ زاری ہوئی ہے جو انسانیت سے محبت کرتا ہے، کیونکہ حضور اکرمؐ کا اسوہ حسنہ تمام انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے اور اسلام نے احترام انسانیت و امن و آشتی کا درس دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرانسیسی جریدے کی اہانت آزادی اظہار رائے نہیں بلکہ انتہاء پسندی اور جہالت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کو اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے، جبکہ یو این او سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انبیائے کرام کے تقدس کیلئے قانون سازی کرے۔ نیز او آئی سی بھی اپنی معنی خیز خاموشی کو چھوڑ کر ان معاملات میں اپنا کردار ادا کرے۔