قم : علامہ ساجد علی نقوی کی آیت اللہ العظمی سید علوی بروجردی سے ملاقات
اگست 2018 : جعفریہ پریس قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی آیت اللہ العظمی سید علوی بروجردی کے ساتھ خصوصی ملاقات ۔ قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ نے آیت اللہ العظمی سید علوی بروجردی کے ساتھ خصوصی ملاقات فرمائی۔ حضرت آیت اللہ العظمی سید علوی بروجردی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کو سرزمین علم و اجتہاد پر خوش آمدید کہا۔ دونون شخصیات نے پاکستان اور عالم اسلام کے مختلف امور پر گفتگو کی اس موقعہ پر آیت اللہ العظمی سید علوی بروجردی نے فرمایا کہ آپ جس حکمت و دانائی سے تشیع کے امور کی باگ ڈور سنبھالی ہوئی ہے وہ قابل ستائش ہے اور آپ ہی کی سرپرستی میں شیعیان پاکستان کا تشخص برقرار ہے ایسے میں مرجعیت تشیع کا فریضہ ہے کہ وہ آپ کی حمایت جاری رکھیں۔ قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے پاکستان کے حالات اور تکفیر کی وجہ سے پاکستان اور خطے کو درپیش مسائل کی طرف روشنی ڈالی۔