جعفریہ پریس شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے اپنے بیان میں ٤ اگست ٢٠١٦ جنگ اخبار میں ایم ڈبلیو ایم کے جنرل سیکرٹری راجہ ناصر عباس جعفری کے چھپنے والے آرٹیکل پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوۓ کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین وضاحت دے کہ قیادت کے خلاف ایسی نا زیبا زبان کیونکر استعمال کی گئی اور اس پروپیگنڈا کا مقصد کیا ہے ؟ ایک طرف تو کہا جاتا ہے کہ بزرگ علماء ہمارے سر پر ہاتھ رکھیں دوسری طرف عملی طور پر صورت حال بلکل مختلف ہے – قوم ابھی بزرگ عالم دین علامہ رمضان توقیر کی توہین کے صدمے سے سنبھلی نہیں تھی کہ اس سے بھی کاری وار کر دیا گیا ہے – اسلامی تحریک اس پر باقاعدہ خط لکھ کر مجلس وحدت سے وضاحت طلب کرے گی اور اگر مجلس کے جنرل سیکرٹری کی طرف سے اس کی باقاعدہ تردید آتی ہے تو مجلس وحدت مسلمین کو سنجیدگی سے اس پر غور و فکر کرنا چاہئیے کہ ان کے اندر کون سے عناصر ہیں جو علماء دشمن ہیں اور قوم کی پیٹھ میں خنجر گھونپ رہے ہیں مجلس وحدت مسلمین اسے عناصر کو اپنی صفوں سے باہر نکالے جو ملی وحدت کو مسلسل نقصان پہنچا رہے ہیں