تازه خبریں

معمولات زندگی بحالی کے بعد محرم میں کرونا کے خدشات کے مسلسل اظہار سے گریز کیا جائے، زاہد علی آخونزادہ

معمولات زندگی بحالی کے بعد محرم میں کرونا کے خدشات کے مسلسل اظہار سے گریز کیا جائے، زاہد علی آخونزادہ

معمولات زندگی بحالی کے بعد محرم میں کرونا کے خدشات کے مسلسل اظہار سے گریز کیا جائے، زاہد علی آخونزادہ
قائدِ ملتِ جعفریہ نے وبائی امراض کے پیش نظر ایس او پیز کی حمایت کی اور اس پر عملدرآمد بھی کرایا۔ ترجمان قائدِ ملتِ جعفریہ
کورونا سے بچاﺅ کیلئے عوام محرم الحرام میں ایس او پیز کو یقینی بنائیں، ترجمان قائدِ ملت جعفریہ پاکستان
اسلام آباد 14اگست2020ء( جعفریہ پریس پاکستان) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے ترجمان زاہد علی آخونزادہ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کی وباءمیں کمی کے بعد معمولات زندگی بحال ہو چکیں ہیں اور کاروبار سمیت دیگر عوامی سرگرمیوں کی بحالی خوش آئند ہے، تاہم اس کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر کو یکسر نظر انداز کیا جا رہا ہے، جو کہ درست عمل نہیں، عوام محرم الحرام میں احتیاط کو مد نظر رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورونا وائرس کی کم ہوتی شرح اور حکومتی اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سرگرمیوں کی بحالی کے بعد محرم الحرام کے موقع پر حکومت تسلسل سے خدشات کے اظہار کی بجائے حالیہ دنوں میں ایس او پیز پر عمل در آمد کو یقینی بنائے اور منفی بیانات کی بجائے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرائے تاکہ وباءکا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے۔
زاہد علی آخونزادہ نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی وباءکے پیش نظر تقریباً 5ماہ بعد شادی ہالز اور تعلیمی اداروں کے علاوہ تمام کاروباری مراکز اور پبلک ٹرانسپورٹس، عبادت گاہیں اور مزارات سمیت عوامی مراکز کی بحالی خوش آئند امر ہے البتہ رات گئے تک کھلے ہوئے ان کاروباری مراکز میں احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کیا جارہا ہے، ماسک کا استعمال ہو رہا ہے نہ ہی سماجی فاصلے کو برقرار رکھا جارہاہے، حکومت اور عوام کو اس طرف متوجہ ہونا چاہیے۔ لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ گزشتہ سالوں میں محرم الحرام سے چند روز قبل امن و امان کا بہانہ بنا کر ملک میں خوف و ہراس پھیلایا جاتا رہا ہے اور اب کورونا کا بہانہ بنا کر وہی روش اختیار کی جا رہی ہے جو لمحہ فکریہ ہے، حکومتی سطح پر ایسی تکرار نہیں ہونی چاہیئے، اس طرح کے بیانات سے عوام میں منفی تاثر پیدا ہو گا لہذا اس سے گریز کیا جائے۔ ا±نہوں نے مزید کہا کہ قائدِ ملتِ جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی مذظلہ العالی نے کورونا وائرس کے پیش نظر روز اول سے اجتماعات جمعہ، رمضان المبارک، عیدین سمیت دیگر اہم مواقع پر حکومتی اقدامات کی نہ صرف حمایت کی بلکہ ان پر عمل بھی کرایا۔ اور اب بھی قائد ملت جعفریہ کی ہدایت پر عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ محرم الحرام کو بھرپور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے، مجالس،جلوس ہائے عزا، لنگر نذر و نیاز میں جہاں بھرپور حصہ لیا جائے وہیں تمام احتیاطی تدابیر پر مبنی ایس او پیز پر کو بھی ملحوظِ خاطر رکھا جائے۔ زاہد علی آخونزادہ