تازه خبریں

ملک بھر میں مساجد ، امام بارگاہوں کو جلانے اور بیگناہ افرد کی گرفتاری کے خلاف تمام شیعہ تنظیموں کی جانب سے ہنگامی پریس کانفرنس کا اعلان

جعفریہ پریس – ملک کی کشیدہ صورتحال اورپاکستان بھر میں مساجد اور امام بارگاہ جلانے اور بیگناہ افرد کی گرفتاری کے خلاف تمام شیعہ تنظیموں کی جانب سے ہنگامی پریس کانفرنس کا اعلان کیا گیا ہے-شیعہ علما کونسل پاکستان کراچی کے ترجمان  نے جعفریہ پریس کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  کل بروز بدھ ٣ بجے تمام شیعہ تنظیموں کی جانب سے پاکستان بھر میں مساجد اور امام بارگاہوں کو جلانے اور بیگناہ افرد کی گرفتاری کے خلاف بمقام پاک محرم ھال میں ہنگامی پریس کانفرنس کا اعلان کیا گیا ہے جس میں پاکستان کی تمام شیعہ تنظیمیں شرکت کریں گیں- انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس میں مرحلہ وار بھر پور احتجاج کا اعلان بھی متوقع ہے-