• علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
  • پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد

تازه خبریں

ملک میں ایک بار پھر فرقہ وارانہ دہشت گردی کو فروغ دینے کو کوششوں کو تیز کردیا گیا ہے۔ وفا عباس

 

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر وفا عباس نے شکارپور کے پاس مولانا شفقت عباس اور کوئٹہ میں ۴ شیعہ مسلمانوں کو دہشت گردی کی بھینٹ چڑھانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ایک بار پھر فرقہ وارانہ دہشت گردی کو فروغ دینے کو کوششوں کو تیز کردیا گیا ہے۔ کچھ نادیدہ قوتوں کو ملک میں ماہِ محرم پر امن طور پر گذرنے کا صدمہ لاحق ہو گیا ہے جس کی خفت مٹانے کے لیے بے گناہ، نہتے اور پر امن شہریوں کو قتل کیا جارہا ہے۔ مرکزی صدر جے ایس او وفا عباس نے مزید کہا کہ ملک میں تواتر کے ساتھ شیعه مسلمانوں کو قتل کیا جارہا ہے اور حکمران بے بس و لاچار نظر آرہے ہیں۔ اگر قانون پر عمل درآمد ہوتا اور جیلوں میں موجود سزایافتہ دہشت گردوں کی سزاؤں پر عمل کر کے ان کو تختہ دار پر لٹکایا جاتا تو آج یہ صورت حال نہ ہوتی اب بھی وقت ہے کہ قاتلوں کی سزاؤں پر عمل درآمد کروا کر انہیں عبرت کا نشان بنادیا جائےجبکہ ملک میں دیرپا اور پائیدار امن کے قیام کےلئیے آپریشن ضرب عضب کا دائره وسیع کیا۔