تازه خبریں

ملک کو د رپیش انتہا پسندی کے حوالے سےریاست بیانیہ جاری کرے ، ملی یکجہتی کونسل مذہبی ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے قائد ملت

ملک کو د رپیش انتہا پسندی کے حوالے سےریاست بیانیہ جاری کرے ، ملی یکجہتی کونسل مذہبی ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے  اتحاد امہ کے بانی ہم ہیں، اپنا یہ مشن جاری رکھیںگے۔ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستاناسلام آباد15ستمبر 2017 ء (دفتر قائد  )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش انتہا پسندی کے حوالے سے بیانیہ ریاست جاری کر ے ، ملک جس انتہا پسندی اوردہشت گردی کے عفریت کا شکار ہے اس کا تعلق کسی طور پر مذہبی، مسلکی اور فروعی اختلافات سے نہیں ہے۔ مذہبی و مسلکی ہم آہنگی کی واضح اور بہترین مثال ملی یکجہتی کونسل کی صورت میں موجود ہے ، ملک میں کوئی شیعہ سنی مسئلہ نہیں ہے۔ ملی یکجہتی اور اتحاد کے بانیان ہم ہیں ۔ اپنا یہ مشن جاری رکھیں گے کیونکہ اسی جذبے سے انتہا پسندی اوردہشت گردی کو شکست دی جاسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی جانب سے اس بیان کہ ’’ انتہا پسندی کو جنم دینے سے روکنے کیلئے متبادل بیانیہ اجاگر کرنا بنیادی مقصد ہے ‘‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ ملک ایک عرصہ سے انتہا پسندی اوردہشت گردی کے عفریت کا شکار رہاہے ۔ آج بھی مختلف شعبوں میں اس کا سامنا کرنا پڑ رہاہے خصوصاً اعلیٰ تعلیمی درس گاہوں میں انتہا  پسندوں کا انکشاف انتہائی تشویشناک ہے جبکہ اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ اس انتہا پسندی کے عفریت کا مذہب یامسلک سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہی انتہا پسندی ہی دہشت گردی کو بنیاد فراہم کررہی ہے۔ جس سے نمٹنے کیلئے جرات مندانہ اور سنجیدہ اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ حالیہ صورت حال میں خصوصاً ملک کو درپیش صورت حال میں ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ ازخود بیانیہ تیار کرے اور پھر اس پر عملدرآمد بھی یقینی بنائے البتہ پہلے کی طرح اب بھی ہم ملک میں باہمی بھائی چارے ، اخوت و یگانگت اور باہمی احترام و اتحاد امہ کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیںگے۔
ترجمان نے زور دیتے ہوئے کہاکہ ملک میں کوئی شیعہ سنی مسئلہ نہیں ہے ، مذہبی ہم آہنگی اور مسلکی ہم آہنگی کی واضح اور بہترین مثال ملی یکجہتی کونسل کی صورت میں موجود ہے جہاں تمام مکاتب فکر کی معتبر شخصیات اور جید علماء کرام موجود ہیں ، ہم اس ملک میں مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد امہ کے بانیان میںسے ہے ۔ ملک میں اتحاد و وحدت کیلئے پہلے کی طرح اب بھی اپنی کوششیں جاری رکھیںگے کیونکہ انتہا پسندی اوردہشت گردی کا مقابلہ یکجہتی اور اتحاد سے ہی ممکن ہے۔ ہم اس مشن سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے انشااللہ آئندہ محرم الحرام اتحاد و یکجہتی کا مظہر ہوگا۔