• حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
  • کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی

تازه خبریں

مُطیع الرحمن کی پھانسی انتہائی افسوسناک اور دکھ کا سبب ہے پاکستان باہمی معاہدہ کی خلاف ورزی پر معاملہ عالمی سطح پربھرپور انداز میں اٹھائے ،قائد ملت جعفریہ پاکستان

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا سابق امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش مطیع الرحمن نظامی کو بنگلہ دیش میں پھانسی دینے کے اقدام پر دلی دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت دنیا نے بنگالی حکومت کے اس طرز عمل کو مسترد کردیاہے، باہمی معاہدہ کی صریحاً خلاف ورزی پر حکومت کو بھی معاملہ عالمی سطح زور دار انداز میں اٹھانا چاہیے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمن نظامی کو پھانسی دیئے جانے کے اقدام پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ انصاف کے تقاضے ،انسانی اقداراور انسانی حقوق تمام اقوام میں ایک جیسے ہیں،بنگلہ دیش میں جو کچھ ہورہاہے وہ افسوس ناک ہے۔ سوال یہ ہے کہ انصاف کے تقاضے، انسانی حْرمت،انسانی عظمت اوربنیادی حقوق کو کیسے نظر انداز کیاگیا؟اقوام متحدہ سمیت دنیا میں بنگلہ دیشی حکومت کے اس فیصلے کو مسترد کیاگیاہے جبکہ بنگلہ دیش حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی وضاحت نہیں آسکی جس سے ثابت ہوتا ہوکہ انصاف کے تقاضوں کا خیال رکھا گیاہو، اس عمل سے انسانی اقدارمجروح ہوئی ہیں جو افسوس ناک امرہے۔
علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں انصاف کے نام پر اس سے قبل بھی پھانسیاں دی گئیں۔ محب وطن پاکستانیوں کو تختہ دار پر لٹکانا اخلاقیات ،عالمی قوانین اوربنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ بنگلہ دیش کی حکومت کو اس قسم کے فیصلوں سے اجتناب کرتے ہوئے اس کا تدارک کرنا چاہیے اور آئندہ کیلئے اپنے رویوں اور فیصلوں پر بھی نظر ثانی کرنی چاہیئے۔حکومت پاکستان کو بھی چاہیے کہ بنگلہ دیش حکومت کی جانب سے دونوں ملکوں کے مابین معاہدے کی پاسداری کی خلاف ورزی کرنے پر اس مسئلہ کو عالمی سطح پر اْٹھائے تاکہ خون ریزی کا سدباب ہوسکے۔