وزیراعظم محمد نواز شریف کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام
وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر تقسیم ہند کا نا مکمل ایجنڈا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سب سے قدیم تنازعہ ہے۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہاکہ بھارت گزشتہ ستر برس سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت سے انکار کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خوداردیت دینے کا وعدہ کیا تھا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ آج پاکستانی عوام مقبوضہ ریاست میں اپنے بھائیوں اور بہنوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اہل کشمیر کے بنیادی انسانی حقوق اور حق خودارادیت کے حصول کے لئے ان کی اخلاقی ، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا ۔