پاکستان اور ترکی کی بحری افواج کی مشترکہ مشق
پاکستان اور ترکی کی بحری افواج کی مشترکہ مشق "ایلدز" اختتام پذیر

پاکستان اور ترکی کی بحری افواج کی مشترکہ مشق “ایلدز” اختتام پذیر

پاکستان اور ترکی کی بحری افواج کی سپیشل فورسز کے مابین مشترکہ مشق “ایلدز” اختتام پذیر ہو گئیں۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق بارہ دن تک جاری رہنے والی یہ مشق مختلف نوعیت کے مشترکہ آپریشنز پر مشتمل تھی ۔ مشق کا مقصد عسکری تعلقات اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔ دو طرفہ مشق “ایلدز” کے دوران انسداد دہشت گردی، مغویوں کی بازیابی اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کی مشق کی گئی۔ ترجمان کے مطابق پاکستان اور ترکی کی مسلح افواج کے مابین گہرے پیشہ ورانہ تعلقات ہیں۔پاک بحریہ اور ترک نیوی کے مابین دوطرفہ اور بین الاقوامی مشقوں میں باہمی تعاون ہمیشہ جاری رہتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here