تازه خبریں

چین، پیپلز لبریشن آرمی کی 90ویں سالگرہ کے مو قع پر فوجی پریڈ

چین، پیپلز لبریشن آرمی کی 90ویں سالگرہ کے مو قع پر فوجی پریڈ

چین میں پیپلز لبریشن آرمی کی نوے ویں سالگرہ کے مو قع پر شاندار فوجی پریڈ ہوئی۔
پریڈ میں بارہ ہزار فوجی اہلکاروں کے ساتھ سات سو طیاروں نے بھی حصہ لیا۔چین کے صدر شی چن پنگ نے پریڈ کا معائنہ کیا۔دو ہزار بارہ میں اقتدار میں آنے کے بعد سے صدر شی چن پنگ پیپلز لبریشن آرمی کو مضبوط کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جواس وقت دنیا کی سب سے بڑی فوج ہے۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں صدر شی چن پنگ نے عالمی امن کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم پیپلز لبریشن آرمی کو طاقتور فوج بنائیں گے۔